نئی دہلی،17؍جنوری، صدرجمہوریہ ہند جنا ب پرنب مکھرجی 18 سے 20 جنوری 2017 کے دوران جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کےدورے پر جائیں گے۔
18 جنوری 2017 کو صدرجمہوریہ ہند ،جھالدا، پرولیا میں واقع جھالدا ستیہ بھاما ودیا پیٹھ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن موصوف نیتاجی ریسرچ بیورو کی 60ویں سالگرہ تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے اور جنوری 1941 میں نیتا جی نے کولکاتا چھوڑنے کے موقع پر ’ماہانش کرمن‘ کے تحت جس وانڈرر کار کا استعمال کیا تھا ، اس کی مرمت اور تشکیل نو کے بعد، رونمائی بھی کریں گے۔
19جنوری 2017 کو صدر جمہوریہ ہند مغربی مدنا پور، دنتن میں 28ویں دنتن گرامین میلے 2017 کا افتتاح کریں گے۔ موصوف اسی دن کولکاتا میں آج کل تقریبات کی 35ویں سالگرہ میں بھی شرکت کریں گے۔
20جنوری 2017 کو صدر جمہوریہ ہند بنگال گلوبل بزنس سمٹ-2017 کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن موصوف ہندو اسکول کی 200 سالہ تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے۔ صدرجمہوریہ ہند، دہلی لوٹنے سے قبل، کولکاتا میں پریسیڈینسی یونیورسٹی کی 200 سالہ تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے۔