18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرِ جمہوریۂ ہند نے دُرگا پوجا سے قبل عوام کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی لّی: صدرِ جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند  نے دُرگا پوجا سے قبل ہم وطنوں کو  مبارکباد دی ہے ۔

          صدرِ جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دُرگا پوجا کے مقدس موقع پر  ، میں بھارت اور بیرونی ملکوں میں  اپنے ہم وطنوں کو  مبارکباد اور  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

          درگا پوجا کا قدیم  تہوار پورے بھارت میں ، خاص طور پر  بھارت کے مشرقی  حصے میں 10 دن تک منایا جاتا ہے ۔ تہوار کے دوران  عقیدت مند  درگا ماتا کی  قوت کی دیوی درگا ،  عقل کی دیوی  سرسوتی  اور دولت کی دیوی  لکشمی  کے طور پر  پوجا کرتے ہیں ۔  خواتین کا احترام  ، جو ہماری  روایات میں شامل ہے ، درگا پوجا کے تہوار میں  پورے طور پر نظر آتا ہے ۔ اس موقع پر  ہم سب کو خواتین یعنی ماترو شکتی  کا احترام اور انہیں با اختیار بنانے کا پختہ عزم کرنا چاہیئے ۔

          کہا جاتا ہے کہ ماں درگا نے برائی پر فتح  حاصل کرنے کے لئے تمام  بھگوانوں کی  یکجا  قوت  کو  استعمال کیا  تھا ۔ اس سے ہمیں  یہ پیغام ملتا ہے کہ مشکل  کے وقت میں  ہم اگر متحد ہوں تو کسی بھی بحران پر  قابو پا سکتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More