نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب رامناتھ کووند نے اتر پردیش کے گورنر شری رام نائک کو خط لکھ کر اتر پردیش میں مظفر نگر کے قریب کھتولی میں پوری-ہری دوار کلنگا اتكل ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے باعث مارے گئے لوگوں کے تئیں رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ اتر پردیش میں مظفر نگر کے قریب کھتولی میں پوری-ہری دوار کلنگا اتكل ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے واقعہ کے بارے میں جان کر مجھے دکھ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں بہت سے لوگ ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے ہیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کی بہتر طبی خدمات تک ممکنہ مدد فراہم کررہے ہیں۔
براہ کرم مہلوکین کے خاندانوں کو میری جانب سے دلی تعزیت پیش کریں ۔ میں چاہتا ہوں کہ حادثہ میں زخمی ہونے افراد جلد صحت یاب ہوں ۔