17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریۂ ہند کا بڑودہ میں مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کے 66 ویں کنووکیشن سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی، جنوری / صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب رام ناتھ کووند نے   آج یعنی 22 جنوری ، 2018 ء کو بڑودہ میں مہاراجہ  سیاجی راؤ یونیورسٹی کے  66 ویں  جلسۂ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی  اور اس سے خطاب کیا ۔

          اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے  صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراجہ سیاجی راؤ گائکواڑ  نے  اس یونیورسٹی کو    ایسا درجہ دلانے کا خواب دیکھا تھا،  جو علاقے میں  اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا  کا ذریعہ بنے ۔    انہوں نے  ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سمیت  سماج کے  پسماندہ طبقوں کے     با صلاحیت   لوگوں کی حمایت کی اور اُن کی ہمت افزائی کی ۔ اس وقت اس وسیع  ویژن کےحامل  بہت کم لوگ  موجود تھے ۔

          صدر جمہوریہ نے  اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے  طلباء کے لئے فیلو شپ کے انتظام کے سلسلے میں  مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کی ستائش  کی ۔    انہوں نے کہا کہ  اس یونیورسٹی کے طلباء کا رول اُن لوگوں کو ترقی دینے میں ، جو   پسماندہ   پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں  ،  سیاجی راؤ کے آدرشوں کے عین مطابق ہو گا ۔

          بعد میں دن کے وقت ، صدر جمہوریہ نے  گونڈال میں   اکشر ڈیری  کی 150 ویں   سالگرہ میں شرکت کی ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سوامی نارائن سنستھا   کمزور طبقات میں   امداد فراہم کرنے اور انہیں  زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے  ۔  اسی طرح  یہ سنستھا  عوام کی بھلائی کے لئے صحت خدمات فراہم کر رہی ہے ۔  انہوں نے سوامی نارائن سنستھا  کے انسان دوستی کے کام کی تعریف کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More