16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے زراعت کے ہندوستانی تحقیقی ادارے کی 56ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کوند نے آج زراعت کے ہندوستانی تحقیقی ادارے  (آئی اے آر آئی) کی 56ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی اے آر آئی نے سبز انقلاب لانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس نے ملک میں غذائی پیداوار کی صورتحال کو پوری طرح تبدیل کر کے رکھ دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بےحد خوش ہیں کہ 14ملکوں کے طلبہ اس اہم ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ کہ آئی اے آر آئی پڑوسی ملکوں میں زرعی صلاحیتوں اور تحقیق کے فروغ میں مدد کر رہا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ بات آج ایک حقیقت ہے۔ دیہی علاقوں میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے  اور ان کی مجموعی ترقی  پورے ملک کے لئے ایک اہم ترجیح ہے۔ اس کوشش میں آئی اے آر آئی کے طلبہ اختراعات کے ذریعے تعاؤن دے سکتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کیلئے تناسب کے اعتبار سے زمین اور پانی کے وسائل کی قلت ہے۔ اس لئے پیداوار بڑھانے کیلئے مسلسل اختراع کی ضرورت ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئی اے آر آئی کو اختراعی مراکز شروع کرنا چاہئے تاکہ زرعی شعبے میں اسٹارٹ اپ مشترکہ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے طلبہ کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کی بہت سی اسکیمیں ہیں، جو زرعی شعبے میں مصروف صنعتوں کو خصوصی ترغیباتی پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی مشترکہ کیپٹل فنڈز ہیں، جو زراعت پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آ سکتے ہیں۔ طلبہ کو ان مواقع کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے اور اپنے مشترکہ پروجیکٹس قائم کرنے کے علاوہ روزگار پیداکرنے والا بننا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More