19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی کے موقع پر ہم وطنوںکو مبارکباد دی

Urdu News

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی کے موقع پر بھارت اور بیرون ملکوں میں رہ رہے سبھی ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا کہ جنم اشٹمی کےمقدس موقع پر میں سبھی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان شری کرشن ہمیں ایک ایسے معاشرہ کی تشکیل کے لئے تحریک دیتے ہیں جو حساس اور ہمدردی ومحبت پر مبنی ہوں۔  کرم یوگ کے اپنے پیغام میں انہوں نے نتیجے کی فکر کیے بغیر کرم (عمل) کرنے پر دھیان دینےکی اپیل کی ہے۔ یہ جذبہ ہمارے سبھی کورونا جانبازوں کے کام میں جھلکتا ہے جو کووڈ-19 کے خلاف ہماری لڑائی میں اگلی صف میں رہ کر کام کررہے ہیں۔

یہ تہوار مناتے ہوئے آئیے ہم سبھی اپنی زندگی اور انسانیت کی بہتری کے لئے بھگوان کرشن کی قیمتی تعلقات پر عمل کرنےکا عہد کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More