17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہندوستانی فضائیہ کے 223 اسکواڈرن اور 117 ہیلی کاپٹر یونٹ کو اسٹینڈرڈس پیش کئے

President of India presents Standards to the 223 Squadron and the 117 Helicopter Unit of the Indian Air Force
Urdu News

نئی دہلی صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج پنجاب کے آدم پور ایئرفورس اسٹیشن میں ہندستانی فضائیہ کے 223 اسکواڈرن اور 117 ہیلی کاپٹر یونٹ کو اسٹینڈرڈس پیش کئے۔ ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب کے لیے یہ جناب کووند کا پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے لیے پنجاب کا اہم اور زبردست تعاون ہے اور ہمارے ملک کے لیے ہماری مسلح افواج کی بیش بہا خدمات ہیں اس لیے مسلح افواج کے سپریم کمانڈ کی حیثیت سے وہ ہندستانی ایئرفورس کے 223 اسکواڈرن اور 117 ہیلی کاپٹر یونٹ کو اسٹینڈرڈ ایوارڈ پیش کرنے کے لیے پنجاب کا دورہ کرنے پر کافی خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں یونٹیں پیشہ ورانہ مہارت کی ایک تاریخ رکھتی ہیں۔ ملک ان کا دلی جذبے سے احترام کرتی ہے اور ان کی جانب سے مشکل حالات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ان کی ستائش کرتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی نظام میں ایک اہم مقام حاصل کر رہا ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں اور بہادری سے پوری دنیا واقف ہے۔ حالانکہ ہم امن کے تئیں پوری طرح کاربند ہیں اور ہم اپنے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو بچانے کے لیے اپنی پوری قوت کا استعمال کرنے کے تئیں پر عزم ہیں۔ اور ہر طرح ہم نے ایسا کرکے دکھایا ہے۔ ہمارے بہادر جوان اور عورتیں ہر کسوٹی پر کھری اتری ہیں۔ ہندوستان کا ہر شہری بے خوف ہوکر اس لیے جیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مسلح افواج ان کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔ صدر جمہوریہ نے 223 اسکواڈرن اور 117 ہیلی کاپٹر یونٹ اور ایئرفورس اسٹیشن آدم پور کے عملے ریٹائرڈ لوگوں اور ان کے کنبوں کی ستائش کی ہے، جنھوں نے قوم کے لیے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندستان کو ان پر فخر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More