20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ سے میانمار کی اسٹیٹ کونسلر کی ملاقات

Urdu News

نئی دہلی۔؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے آج راشٹر پتی بھون میں اسٹیٹ کونسلر آف میانمار آنگ سانگ سو چی نے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات اور آسیان-ہند سربراہ کانفرنس میں آنگ سانگ سوچی کی موجودگی نے ہندوستان کی عزت افزائی کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے آنگ سانگ سو چی اور ان کے خاندان سے دیرینہ  تعلقات ہیں۔ راشٹر پتی بھون اور مغل گارڈن کا بھی ان سے خصوصی تعلق ہے۔ صدر جمہوریہ نے انہیں  راشٹرپتی بھون کے باغ سے تیار کیا گیا گلاب کے پھولوں کا ایک گلدستہ پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More