11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ سے پرتگال کے وزیر اعظم کی ملاقات

Prime Minister of Portugal calls on President
Urdu News

نئی دہلی، جمہوریہ پرتگال کے وزیر اعظم مسٹر انٹونیو کوستا نے آج (7 جنوری 2016) راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی ۔

پرتگال کے وزیر اعظم کا ہندوستان آنے پر استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ہندوستان پرتگال کے ساتھ 500 سال پرانے اپنے تاریخی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ہندوستان اور پرتگال جمہوریت ، تنوع پسندی ، کثیر جہتی ثقافت اور قانون کی حکمرانی کے بنیادی اقدار کو شیئر کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کی تعمیر بہت سی یکسانیت پرہوئی ہے اور باہمی کارگر تعاون کے وسیع پروگرام کو ترقی دی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا وزیر اعظم انٹونیو کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان اور پرتگال کے مابین تعلقات نہایت شاندار ہیں ۔ تجارت و سرمایہ کاری ، سائنسی تحقیق، تعلیم ، ثقافت اور سلامتی میں ہماری کامیابی کافی ہے ۔ دونوں ممالک دفاع ، سمندری تعاون اور بحریات سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے رشتوں میں مزید بہتری لانے کی بہت گنجائش ہے ۔

پرتگال کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرتگال کے ہندوستانی نژاد پہلے وزیر اعظم کے طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخ اور مشترکہ اقدار شیئر کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کو مضبوط کرنے اور جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے پرتگال اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں ہندوستان جیسے ممالک کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے ۔ ایک مضبوط اقوام متحدہ ہی دہشت گردی ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ جیسے چیلنجوں کا سامنا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں ماضی میں جو کچھ ہواہے اس سے کہیں زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پرتگال ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے ۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More