نئی دہلی، فروری / صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے 38 سال پورا ہونے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو اپنی مبارک باد پیش کی ہے۔ ایران کے سپریم رہنما سید علی حسینی خامنہ ای کو ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند اور عوام کی جانب سے میں ایران کے ا سلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کو اور ایران کے دوست عوام کو پرجوش مبارک باد دیتا ہوں اور بہترین نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اسلامی انقلاب ایران کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کی زندہ جاوید علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہندستان ایران کے تعلقات کی جڑیں کافی گہری ہیں اور یہ تعلقات قریبی ثقافتی او ر تہذہبی رشتوں پر مبنی ہیں۔
ہم ایران کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر سمجھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے مفادات کی بنیاد پر ہم گوناگوں شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے منتظر ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس طرح کے رشتے پورے خطے کے لئے استحکام اور خوشحالی لائیں گے۔
عالی جناب برائے مہربانی آپ میری پر خلو ص نیک خواہشات قبول کریں۔ میں آپکی اچھی صحت کے ساتھ ساتھ ایران کےعوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔