16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے جنم اشٹمی سے قبل لوگوں کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر میں بھارت اور بیرون ملکوں میں  اپنے تمام ہم وطنوں کو اپنی پُر خلوص مبارکباد  اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

یوگیشور کرشنا نے برائی کےخلاف سچائی کی تعلیم دی تھی۔  انہوں نے ہمیں ‘نشکم کرم’یعنی صلے سے زیادہ ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے کی تعلیم دی۔ جنم اشٹمی کا دن ہمارے لئے شری کرشن کی زندگی اور ان کی تعلیم کے تئیں خود کو  وقف کرنے کا دن ہے۔

آیئے ہم ان آفاقی اقدار کو اپنانے اور ہماری زندگی اور دنیا کی بہتری کے لئے اس پر عمل کرنےکا عہد کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More