17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے سی آئی آئی ایگروٹیک انڈیا-2018 کے 13ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،یکم دسمبر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج  چنڈی گڑھ میں 13ویں بین الاقوامی زرعی میلہ  ایگروٹیک انڈیا- 2018 (یکم دسمبر2018)  کے 13ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہندوستانی  زراعت  کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ  خود کو ڈھالنا ہوگا،  آب وہوا کی تبدیلی، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مطالبات میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مسلسل سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھی مناسب حفاظتی اقدامات کرنے  ہونگے ۔ ان سبھی سے زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جو کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

صدر جمہوریہ نے  کہا کہ زراعت انسانی تاریخ کے سلسلے میں مختلف طریقوں ترقی کر رہا ہے۔یہ  ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنے تجربے کا اشتراک کرنے کے لیے مثالی پلیٹ فارم ہے۔ اس میں مختلف علاقوں اور جغرافیائی حالات میں بہت

صدر جمہوریہ ہند  نے کہا کہ انسانی تاریخ کے ذریعہ زراعت  مختلف زرعی نظام  کی مدد سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ شعبہ  ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنے تجربوں کے اشتراک  کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ اس میں مختلف شعبوں  اور جغرافیائی حالات میں شراکت داری وافر  مواقع ہیں۔  گزشتہ دہائیوں میں مینوفیکچرنگ اورمشین کاری زرعی شعبے کے لئے بہت مفید رہا ہے۔  موجودہ دور میں خدمات کے شعبے اور زراعت کے درمیان مضبوط رشتہ  ابھر رہا ہے۔  بائیو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس، ریموٹ سینسنگ امیجنگ، فضائی اور زمینی گاڑیوں اور مصنوعی انٹیلی جنس میں زراعت کومزید اقدار کا حامل بنانے کی صلاحیت ہے۔ صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ ایگروٹیک انڈیا -2011 ایسی مخصوص شراکت داری کو فروغ دے گی جس سے ہندوستان کے کسانوں کو فائدہ  پہنچے گا۔

ہونٹی جلانے کی وجہ سے آلودگی کی دشواری کا حوالہ دیتے ہوئے، صدر جمہوریہ  نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسان ہمارے  ملک کے لیے قابل فخر ہیں۔  اس نے کبھی بڑے سماج کو در پیش چیلنجوں اور ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔  آج، ہم محفوظ طریقے سے فصلوں کے باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک بڑی دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر فصلوں کے باقیات کو جلانا، آلودگی کا ایک سنگین  مسئلہ ہے جو بچوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ان حالات میں، ریاستی حکومتوں ،کسانوں اور دیگر شراکت داروں کے  ساتھ ساتھ ہم سب کی کی ذمہ داری ہے کہ  ہم اس مسئلہ کو حل کریں۔  اس کام میں ٹیکنالوجی یقینی طور پر بہت مددگار ثابت ہو گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More