18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے فتح آباد میں شرومنی کبیر پرکٹ دوس تقریبات سے خطاب کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے آج ہریانہ کے فتح آباد میں شرومنی کبیر پرکٹ دوس تقریبات میں حصہ لیا اور انہیں خطاب کیا۔ اس اجلاس کا انعقاد دھانک سبھا فتح آباد اور سنت کبیر دھانک سماج کرم چاری ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ہریانہ نے کیا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سنت کبیر ایک عظیم سماجی مصلح  تھے۔ انہوں نے مساوات اور ہم آہنگی کا راستہ دکھایا۔ عزت مآب صدر  جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ شرومنی کبیر پرکٹ دوس تقریبات کا انعقاد ہریانہ کے سبھی ضلع میں کیا جا رہا ہے جس سے کہ لوگوں کو سنت کبیر کی تعلیمات کے بارے میں آگاہ کرایا  جا سکے۔

عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جلد ہی پارلیمانی اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے مانسون اجلاس شروع ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارکان اور ایم ایل اے ان کے مباحثے اور مذاکرات کے ذریعہ اپنے کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More