12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے ویوڈیو پیغام کے ذریعے 60ویں این ڈی سی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ  آج دنیا کے ہر ملک کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ فیصلہ سازوں کو چاہئے کہ وہ سب سے زیادہ خیال قومی مفادات کا رکھیں اور بین الاقوامی مقاصد کا بھی۔ یہ دونوں امور حالات کے مطابق رنگ اختیار کرنے والے اور ہمہ جہت ہونے چاہئیں۔ جناب رام ناتھ کووند ویڈیو پیغام کے ذریعے 60ویں این ڈی سی کورس کی اختتامی تقریب سے آج (13نومبر 2020کو) خطاب کر رہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  چند ممالک توسیع پسندی کی جس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں اس کے سلسلے میں پوری دنیا کی طرف سے اسٹرٹیجک اور باشعور رد عمل کے اظہار کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی سی اس طرح کے بہت سے چیلنجوں کا مقابلہ کرتی ہے اور مستقبل کے لیے کئی سمتوں والی جغرافیائی اسٹرٹیجک اور جغرافیائی سیاسی ماحول کو سمجھنے کے ذرائع اپنے کورس کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ این ڈی سی نے نہ صرف ہماری مسلح افواج اور سول سروسز کے سینئر افسران کو صلاحیت اور علم فراہم کیا ہے بلکہ دوست  بیرونی ملکوں کو بھی  پالیسی فیصلے کرنے میں مدد دی ہے جو ان کے متعلقہ قومی مقاصد سے متعلق ہوتےہیں۔یہ کورس وسیع نوعیت کا جو نصاب تمام شرکت کرنے والوں کو فراہم کرتا ہے اسے اچھی طرح تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک محفوظ دنیاکی خواہش رکھنے والوں کو تربیت اور علم فراہم کیا جاسکے۔ لیکن ایک محفوظ دنیا  کا اُسی وقت تصور کیا جاسکتا ہے جب ہم اسے دہشت گردی سے پاک کردیں جو کہ انسانیت کے لیے سب سے بڑی لعنت ہے۔ دہشت گردی بین الاقوامی اہمیت کاحامل ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کا بہت سے ملکوں کو سامنا ہے۔ یورپی ملکوں میں ہلاکت کے حالیہ واقعات ایسے ہیں جن کی الفاظ میں مذمت نہیں کی جاسکتی۔ ان واقعات سے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ دہشت گردی کو خواہ وہ کسی بھی شکل میں اور اس کی کتنی بھی وسعت ہو اسے بین الاقوامی برادری کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ختم کیے جانے کی ضرورت ہے۔

چند دن پہلے این ڈی سی میں ’دی پریسیڈینٹ چیئر آف ایکسیلینس آن نیشنل سکیورٹی‘ کی تشکیل کے بارے میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ  اس عظیم ادارے کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ایک صحیح جذبے کا اظہار تھا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس چیئر سے بھارت کے اسٹرٹیجک تعلیم کے اس اہم ادارے کے دانشورانہ اور تعلیمی معیارات کو اور بہتر بنایا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More