11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے گاندھی نگر میں اختراع اور صنعت کاری کے فیسٹول کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج گجرات کے گاندھی  نگر میں اختراع اور صنعت کاری کے فیسٹول (میلے) کا افتتاح کیا۔انہوں نے دسویں قومی گراس روٹس اختراع ایوارڈس بھی پیش کئے جو  دو سال میں ایک مرتبہ دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ایک محفوظ، جامع اور خوشحال سماج کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور ہم کو اہم ترقیاتی مقاصد پورے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اختراع کی طاقت وضع کرنا چاہیے تاکہ صحت، تعلیم، غذا، سلامتی ، توانائی تک رسائی، ماحولیاتی تحفظ اور قومی سلامتی جیسے گوناگوں  معاملات میں ہندوستان کی تشویش کا حل تلاش کیا جاسکے۔

صدر جمہوریہ نے  کہا کہ ہم کو ایک اختراع کلچر کو فروغ دینے کے لئے تمام کوششیں  کرنی چاہیے اور ایک اختراعی معاشرہ  تعمیر کرنا چاہیے۔یہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے بہترین امکانات فراہم کرے گا کہ ہر نوجوان ہندوستانی کو اپنی اصلی اور صحیح صلاحیت کو سمجھنے کا ایک موقع حاصل ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک اختراعی خیال اپنے آپ میں ہی کافی نہیں ہوتا۔ اس امر کو بھی یقینی بنانا  جانا ضروری ہے کہ ایک تخلیقی خیال  کو درکار تعاون و امداد بھی اسے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے فراہم کی جائے، اس کو پروان چڑھایا جائے اور اسے عمل شکل دی جائے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم کو اختراعات کو صنعتوں میں بدلنے لئے ایک اکو سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More