18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی تمام شہریوں سے کیش لیس ہندوستان كے مشن کو غیر مشروط حمایت دینے کی اپیل

President Mukherjee Urges All Citizens to Extend Unstinted Support to The Mission of A Less Cash India
Urdu News

نئی دہلی، 09 اپریل 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے تمام شہریوں سے کیش لیس ہندوستان كے مشن کو غیر مشروط حمایت دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام کوششوں کو اپنے مقاصد میں تبھی کامیاب مل سکتی ہے جب لوگ ان کی تعمیل سرگرمی سے کریں۔

صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی آج (9 اپریل، 2017) راشٹرپتی بھون میں لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن ویاپار یوجنا کے لئے 100 ویں میگا ڈرا کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان آج ڈیجیٹل انقلاب کے سب سے اوپر ہے۔ ایک بلین سے زیادہ ہندوستانیوں کے پاس بایومیٹرک شناخت کے ساتھ ایک مخصوص شناختی نمبر ہے جوکہ اپنے آپ میں ایک منفرد کامیابی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے ممالک میں بھی، جہاں آبادی تو کم ہے لیکن جو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ہندوستان سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، ایسے نظام کا فقدان ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ آدھار کارڈ کی پہل ہندوستان کی کامیابی کی کہانی میں ایک تاریخی واقعہ ہے۔

صدر جمہوریہ نے حکومت کی ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اس کے بے خوف اقدامات کے لئے تعریف کی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسی بے خوف اقدامات کے مطابق ہی، پارلیمنٹ نے 31 مارچ، 2017 تک سالانہ بجٹ کو منتقل کرنے کی طرف مالی انتظام میں ایک نئی شروعات کی ہے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More