نئی دہلی: صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی 7 سے 11 اکتوبر تک مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ 8 اکتوبر 016 2کو صدر جمہوریہ برہم پور ملٹری اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن ہی وہ سوری میں کمودا کنکر مکھوپادھیائے سارنی اور دش ہاری کلب کی سلور جوبلی تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے۔ 19 اکتوبر کو صدر جمہوریہ آنجہانی محترمہ سوورا مکھرجی کی یاد میں انٹینسیو کھادی اور رورل ڈیولمپمنٹ سینٹر کے اکیڈمک بلاک کے پہلے فلور کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو انٹینسیو کھادی اور رورل ڈیولپمنٹ سینٹر کی چیئرپرسن ہوا کرتی تھیں۔ جناب مکھرجی میراتی میں ایک اجتماع میں لوگوں کو نرمل بیربھوم اور مشن نرمل بنگلا کے لئے عہد بھی دلائیں گے۔ صدر میراتی کے اپنےگاؤں میں پوجا بھی کریں گے۔
10 comments