نئیدہلی؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند 20 سے 24 مئی تک پنجاب (موہالی) اور ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔
20 مئی کو صدر جمہوریہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکشین اینڈ ریسرچ موہالی کی تقریب برائے تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ اسی دن وہ ثقافتی پروگرام اور ہماچل پردیش کے گورنر آچاریہ دیوورت کی جانب سے شملہ میں ان کے اعزاز میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔
21 مئی کو صدر جمہوریہ ڈاکٹر وائی ایس پرمار یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر اینڈ فوریسٹری سولن کی تقریب برائے تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔
22 مئی 2018 کو صدر جمہوریہ حکومت ہماچل پردیش کی جانب سے شملہ میں دی جانے والی ضیافت میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
23 مئی 2018 کو صدر جمہوریہ ریاست کی پروقار شخصیات ، وزارت، حکام، صحافی وغیرہ کے لیے ضیافت کی میزبانی کریں گے۔