17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کا شام کے قومی دن کے موقع پر پیغام

President of India’s message on the eve of Independence Day of Zimbabwe
Urdu News

نئی دہلی، 16 اپریل 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ شام کے قومی دن کے موقع پر وہاں کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد کو بھیجے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ عرب جمہوریہ شام کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مجھے بہت مسرت ہو رہی ہے۔

ہندوستان اور شام کے مابین روایتی طور پر پرجوش اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ شام میں خلفشار کے دوران انسانی جانوں کی زیاں اور تشدد کے باعث ملک کی بھیانک تباہی ہوئی ہے جس سے ہندوستان کو دکھ پہنچا ہے۔ ہم شام کی قیادت میں شام کے عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلے کے جامع حل کے لیے پھر سے شروع کیے گئے سیاسی عمل کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ہم اس سمت میں کئے گئے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور شام کے بحران کے جلد حل کے خواہشمند ہیں۔

یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہندوستان اور شام کے درمیان ثمر آور اعلیٰ سطحی تبادلے ہوئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ مزید مستحکم ہوں گے۔

ہم شام میں امن اور خوشحالی کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More