نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اونم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اونم کے موقع پر میں اپنے ساتھی شہریوں اور خصوصی طور پر بھارت میں اور بیرون ملک کیرلا کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ تہوار ہمارے لوگوں میں اور بالخصوص کیرلا کے ان لوگوں میں امن اور خوشحالی لائے جو حالیہ سیلاب کے بعد بازآباد کاری کے دور سے گذر رہے ہیں اور بتدریج وہ اپنے ابھرنے کی قوت سے اپنی زندگیوں کی تشکیل نو کر رہے ہیں ۔ اونم کا یہ تہوار ان کے لئے ایک نئی شروعات ثابت ہو۔