16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ پر مبارک باد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آئین کے معمار   ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر     ہموطنوں کو  مبارک باد دی ہے۔

اپنے  پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ڈاکٹر  بی آر امبیڈکر  کی یوم پیدائش کے موقع پر    میں    ہمارے   قومی زندگی   کی اس  عظیم شخصیت کو اپنا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور  ہم وطنوں کو    دلی  اور  پرجو ش مبارک باد دیتا ہوں۔      انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر   ایک ہمہ جہت شخصیت کے  مالک تھے جن کا اثر ہماری   سوسائیٹی پر پڑا او ر قوم ہمیشہ  انہیں یاد رکھے گی۔     قوم نے ہمیشہ  ان کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ وہ ایک ماہر تعلیم، ماہر اقتصادیات ایک اسکالر اور ایک فلاسفر تھے۔   اس کے علاوہ وہ ایک غیر معمولی قانون داں اور آئین کے ماہر تھے۔ سب سے بڑی بات یہ  کہ وہ سماجی اصلاح کے   زبردست    اور سرگرم رکن تھے۔  انہوں نے      عورتوں کے لئے   جائز مواقع   کے لئے  جدوجہد کی اور وہ آزادی کے چیمپئن تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ   ڈاکٹر امبیڈکر نے   ایک بہتر   اور  انصاف پر مبنی معاشرے کے لئے طویل  جدوجہد کی اور ذات پات سے پاک ایک جدید بھارت کے لئے اور دیگر برائیوں   سے  پاک  ہندستان    کے لئے جدوجہد کی اورعورتوں کے لئے     مساوی معاشی  اور سماجی حقوق  کے یقینی بنایا     اور ان لوگوں کے لئے بھی سماجی حقوق   اور معاشی    مساوات کو یقینی بنایا جن  کا تعلق    روایتی طور پر محروم طبقوں سے تھا۔   قانون کے راج   میں    ان کے نظریات اور ا ن کے اعتقاد  کو   قانون ساز اسمبلی  میں  سب سے فصیح اظہار سمجھا گیا  ہے اور وہ    انسانی  آزادی اور انفرادی عظمت کی عالمی  علامت کے طور پر چمکے۔وہ ہمارے آئین کے    معمار   یعنی چیف  آرکی ٹیکٹ سمجھے جاتے ہیں جو   جمہوریہ   ہندستان کے لئے    راہ دکھانے والی روشنی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ذاتی چیلنجوں کے باوجود ڈاکٹر امبیڈکر   بغض و کینہ سے آزاد تھے اوروہ   اپنی   کئی سماجی ، سیاسی اور پیشہ ورانہ خدمات  کے لئے ہمارے لئے   ایک  روشنی کا مینار تھے۔  ڈاکٹر امبیڈکر کی شخصیت  کی تعریف کرنا ہمارے لئے اہم ہے   ۔

 آئیے ہم سب تاریخ کی  اس عظیم ہندستانی     شخصیت  سے   تحریک    حاصل کریں   ۔  ان کے لئے بہترین خراج یہ ہوگا کہ   ایک   ترقی یافتہ ہندستان تعمیر کیا جائے     جس میں    مستقبل کی نسلوں کے لئے ایک مقام ہو ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More