14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند، وزیراعظم، متعدد گورنروں، وزرائے اعلی ٰ، حزب مخالف کے قائدین نے نائب صدر جمہوریہ کے 69ویں سالگرہ پر ان سے ملاقات کی

Urdu News

نئیدہلی۔یکم جولائی؛  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، وزیراعظم جناب نریندر مودی، سابق وزیر اعظم جناب ڈاکٹر منموہن سنگھ ،  متعدد گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور کئی ممتاز شخصیات نے نائب صدر جمہوریہ ہند کو ان کے 69ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔

صدر جمہوریہ ہند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جناب نائیڈو ملک کی خدمت  کرنے کے لیے جناب نائیڈو کی صحت مند زندگی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوئیٹ  کرتے ہوئے  کہا : ’’وینکیا جی کی عوامی خدمات کا ریکارڈ  غیر معمولی ہے ۔ انہیں ایک منتظم کے طور پر اور پارلیمانی امور میں ان کی  واقفیت کے لیے سبھی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ میں ان کی طویل اور صحت زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ اور دیگر وزراء نے جناب وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔

متعدد گورنروں، وزرائے اعلی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین  نے جناب نائیڈو کو فون کر کے مبارکباد پیش کی۔ روحانی معلم جگّی وسودیو  ان دیگر ممتاز شخصیتوں میں شامل تھے جنہوں نے نائب صدر جمہوریہ کو مبارکباد پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More