نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل چنئی میں 32ویں بھارتی انجینئرنگ کانگریس کے اختتام تقریب میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس (انڈیا) نے کیا ہے۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا تمل ناڈو ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے پہلے دن میں وہ رامیشورم میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یادگا ر کا دورہ کریں گے اور نہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
24 دسمبر 2017 کو صدر جمہوریہ اپنے جنوبی ہند کے دورے پر سکندرآباد میں واقع راشٹرپتی نیلائم پہنچیں گے، اسی دن صدر جمہوریہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے گورنر جناب ای ایس ایل نرسمہن کے ذریعے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں شرکت کریں گے۔
25 دسمبر 2017 کو آندھراپردیش اور تلنگانہ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جج صاحبان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اسی دن صدر جمہوریہ کانہا شانتی ونم کا دورہ کریں گے اور وہاں پودہ لگا ئیں گے۔
26 دسمبر 2017 کو صدر جمہوریہ ریاست، وزارتوں، تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات اور ممتاز شہریوں کے لئے سکندرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔
27 دسمبر 2017 کو صدر جمہوریہ آندھراپردیش کا دورہ کریں گے اور گنٹور میں آچاریہ نارگ ارجن یونیورسٹی میں انڈین اکنامک ایسوسی ایشن کی صد سالہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن وہ دہلی واپس آنے سے پہلے آندھراپردیش حکومت کے کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔