19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں آسیان کے سربراہان مملکت اور حکومت کا خیر مقدم کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں آسیان کے سربراہان مملکت اور حکومت کا خیر مقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعلقات اس وقت سے قائم ہے جب سے ہم نے آسیان کے ساتھ اپنے مذاکراتی شراکت داری قائم کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تعلقات 28 جنوری 1992 کو قائم ہوئے تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج آسیان ہندوستان کے لئے کلیدی ساجھیدار ہے۔ ہندوستان اور آسیان کے درمیان 30 مذاکرات میکانزم  منعقد ہوئے ہیں، جن میں سالانہ چوٹی کانفرنسیں اور 7وزارتی میٹنگیں شامل ہیں، جہاں بہت سے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی مشرق میں سرگرم پالیسی اضافی سیاسی ،سیکورٹی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کے ذریعے جنوب ایشیا کے ساتھ ہمارے قدیم رشتوں کی جھلک پیش کرتی ہے۔ اس تناظر میں ہندوستان خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے محرک کے طورپر آسیان کے رول کی زبردست قدر کرتا ہے۔ہم آسیان کے اتحاد اور اس کی مرکزیت کے تئیں اپنی حمایت دہراتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ضابطوں اور اصولوں کی بنیاد پر علاقائی ڈھانچے کے حصول میں آسیان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں، جو ایک متوازی جامع اور مساوی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان تاریخی اور جغرافیائی کے علاوہ ثقافتی، کامرس، رابطے، نظریات اور سوچ کے  اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑےہوئے ہیں۔ جس نے ہمیں ایک مشترکہ تانے بانے میں باندھ دیا ہے۔ہماری شراکت داری مشترکہ وراثت پر مبنی ہے اور یہ عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رابطوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یادگاری چوٹی کانفرنس  کا موضوع مشترکہ قدروں اور مشترکہ منزل ہے اور یہ ایک مشترکہ مستقبل کے لئے کام  کرنے کی ہماری عکاسی کرتی ہے۔

آسیان کے 10 سربراہان مملکت میں، جنہوں نے آج راشٹرپتی بھون کا دورہ کیا ، برونئی کے سلطان حاجی حسانل بولقیہ معیزالدین وداللہ، انڈونیشا کے صدر جوکو ویدودو، فلپائن  کے صدر روڈریگو روا دتریتے،کمبوڈیا کے وزیرا عظم ہن سین، تھائی لینڈ کے وزیر اعظم جنرل پرایُت چانوچا، سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لُونگ، ملیشیا کے وزیر اعظم  داتو سری محمد نجیب بن تن عبدالرزاق، میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آن سانگ سوچی، ویتنام کے وزیر اعظم گوئین  زوان پھک اور لاؤس پی ڈی آر کے وزیر اعظم تھانگ لُونگ سیسولت شامل ہیں۔ یہ تمام لیڈر آسیان ہندوستان یادگاری چوٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ یہ کل ہندوستان کی 69ویں یوم جمہوریہ تقریبات میں اعزازی مہمان ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More