16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے

Urdu News

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر میں سبھی ہندوستانی شہریوں خصوصاً مسلمانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ہم وطنوں  خصوصاً مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی کے جذبے اور ایسی بھائی چارے کی علامت ہے اور لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

آئیے ہم سب کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے سبھی ضابطوں اور رہنما خطوط پر عمل کرنے کے عہد کو دوہرائیں۔ اس کے ساتھ ہی اس تہوار پر خوشیوں کو بانٹنے اور ایسی بھائی چارے کو فروغ دیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More