Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے ائیر فورس اسٹیشن حاکم پیٹ اور پانچ بیس ریپئر ڈپو کو کلرز سے نوازا

Urdu News

نئیدہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج تامل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں  ایئر فور س اسٹیشن سُلّور  اورپانچ بیس ریپئر ڈپو کو کلرز سے سرفراز کیا۔

          اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ عالمی برادری میں  ہندوستان کا بڑھتا ہوا وقار  ہماری مسلح افواج  کی طاقت اور اہلیتوںکی بدولت  ہی ہے۔ ہندوستان امن کے تئیں عہد بستہ ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے اپنی تمام تر طاقت استعمال کریں گے۔ہمارے بہادر فوجیوں کی شاندار مثالوں سے لیس  ہماری مسلح افواج اپنے ملک کی حفاظت کے لئے ہمارے عزم محکم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی جوانمردی ،شجاعت اور پیشہ ورانہ  مہارت کا اندازہ   حال ہی میں دہشت گرد اڈوں کے معلوم ٹھکانوں پر مہارت کے ساتھ کئے جانے والے ہوائی حملوں سے لگایا جاسکتا ہے ۔

          صدر جمہوریہ نے مزیدکہا کہ ہماری فضائیہ ہندوستان کے خودمختار آسمانوں  کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور راحت کے کاموںمیں  بھی  پیش پیش رہتی ہے ۔ ہماری فضائیہ کے جانباز  اورشجاع  جوانوں کی طاقت  ہمارے ملک کے لئے افتخار  کا عظیم وسیلہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More