22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے انٹر نیشنل آریہ سمیلن 2018 کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج دہلی میں انٹرنیشنل آریہ سمیلن- 2018ء کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ انیسویں صدی میں جب ہم اپنی تہذیب اور عقائد کو مغربی تہذیب کے مقابلے کمتر سمجھ رہے تھے تب سوامی دیانند سرسوتی نے ہمیں نشاۃ تانیہ اور خود توقیری کی راہ دکھائی۔ وہ سماجی اور روحانی اصلاحات کے بہادر مرد مجاہد تھے۔ انہوں نے تعلیمی اور سماجی اصلاحات بالخصوص خواتین کو با اختیار بنانے اور چھوت چھات کو ختم کرنے کے لئے نہایت ہی مؤثر اقدامات کئے۔ ان کا عظیم کام ہندوستانی سماج اور پوری دنیا دونوں کے لئے آج بھی مفید اور اہمیت کا حامل ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے اس بات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ اس سمیلن کا انعقاد متعدد امور ومسائل مثلاً توہم پرستی کے خاتمے ، جدید کاری، خواتین کو بااختیار بنانے،قبائلیوں کی فلاح وبہبود اور قدرتی آفات کے بندوبست ہرتبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آریہ سماج ماحولیات کے تحفظ کے تئیں تعاون فراہم کرنے کے لئے شمسی توانائی اور توانائی کے دیگر متبادل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کرے گا۔

صدر جمہوریہ ہند نےکہا کہ آریہ سماج کی تقریباً 10000 اکائیاں دنیا بھر میں فلاحی اور بہبودی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آریہ سماج نے اقدارواخلاقیات پرمبنی جدید تعلیم کو فروغ دینے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ علاوہ ازیں آریہ سماج نے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین اور پسماندہ لوگوں کی ترقی اور بھلائی کے لئے بھی کام کیا ہے۔آریہ سماج نے ملک میں متعدد اسکول اور کالجز قائم کئے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہم سال 2024ء میں سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں سالگرہ منائیں گے۔ اسی طرح ہم سال 2025ء میں آریہ سماج کی 150ویں سالگرہ بھی منائیں گے۔ سوامی دیا نند سرسوتی نے سماج میں ذات پات، نسل اور طبقات کی بنیاد پر ہونے والی تفریق اور امتیاز کا کلی خاتمہ کرنے کے لئے کام کیا اور ہر ایک فرد کو آریہ بننے کے لئے تحریک دی جو کہ سب سے بہتر ہے۔ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم سوامی دیا نند سرسوتی کے کام کو مزید آگے بڑھائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More