9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے اپنے دورے کے آخری دن گنی میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کوناکری، گنی میں  آج آئیوری کوسٹ میں ہندوستان کے سفیر جناب سیلاس تھنگل کے ذریعے دیئے گئے ہندوستانی برادری کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

اِس موقعے پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور گنی کی تکمیلی طاقتوں کی وجہ سےتجارت اور سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے دونوں طرح سے ترقی کے لیے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ صحت دیکھ ریکھ ، ایبولا سے لڑنے ، زراعت، ٹرانسپورٹ سے توانائی کے تحفظ تک گنی کے ساتھ ہمارے معاہدوں میں ترقی کے لیے تعاون سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنی میں ہندوستانی برادری حالانکہ تعداد میں کم ہے لیکن بہت اہمیت رکھتی ہے اور اِس ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اُن کی جو بھی حیثیت ہے اُن میں سے ہر کسی نے یہاں پر اپنے لیے اور ہندوستان کے لیے اعزاز اور نام کمایا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں  کہ ہندوستانی نژاد لوگ ہندوستان کی کایاپلٹ کا ضروری حصہ ہیں۔ گنی میں اپنے خیالات،  صنعت اور اپنی موجودگی کے ذریعے وہ ہندوستان میں ترقی کی رفتار کو تیز کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی نژاد لوگوں کو انہوں نے یقین دلایا کہ جب کبھی انہیں ہماری ضرورت پڑے گی ہم مضبوطی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

گزشتہ شام (یکم اگست 2019) صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووندکے اعزاز میں  صدر کونڈے نے ایک ضیافت کا اہتمام کیا، جس میں انہیں گنی کے سب سے بڑے اعزاز نیشنل آرڈر آف میرٹ آف گنی سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ نے اس اعزاز کو  ہندوستان کے عوام ، گنی کے عوام کے لیےان کے احترام اور گنی –ہند دوستی کے نام وقف کیا۔

آج (03 اگست 2019 ) بعد میں صدر جمہوریہ بینن ، گامبیا اور گنی کے اپنے تین ملکوں کے دورے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر ہندوستان کے لیے اپنا واپسی کا سفر شروع کریں گے۔ کل صبح ان کے نئی دلی پہنچنے کی توقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More