نئی دلّی ،صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یعنی 20 فروری ، 2019 کو نئی دلّی میں توانائی اور ماحولیات سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس ’’ توانائی اور ماحولیات : چیلنج اور مواقع ‘‘ کا افتتاح کیا ۔ یہ کانفرنس کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( سی ایس آئی آر ) کے ذریعہ منعقد کی گئی ہے ۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کی تیز رفتار ترقی ، توانائی اور ماحولیات نہ صرف ترقی پذیر ممالک کے لئے بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے بھی باعث تشویش ہیں ۔ عالمی رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ قابل تجدید توانائی کی ترقی کے باوجود کوئلہ کی بنیادی حیثیت بیشتر ممالک کے لئے بر قرار رہے گی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت تمام شہریوں کو قابل استطاعت قیمت پر توانائی کی فراہمی کے لئے عہد بستہ ہے ساتھ ہی ساتھ انڈسٹری 4.0 سے ہم آہنگ رہتے ہوئے ایک صنعتی انقلاب کے ذریعہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بھی مستحکم کے لئے عہد بستہ ہے ۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے ماحولیاتی مسائل کے سلسلے میں حیاتیاتی ایندھن اور قابل اطلاق متبادلات پر غور کرنے کے لئے خیالات پیش کرنے کے لئے پہل کرنی چاہئیے ۔