نئی دہلی، ۔ جون / صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے عزت مآب جناب الیکزیندر ویوسک کو سربیا جمہوریہ کے صدر کی حیثیت سے دفتر میں شامل ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنےپیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ برائےکرم 2 اپریل 2017 کو منعقدہ صدر کے انتخاب میں آپ کی بڑی فتح اور جمہوریہ سربیا کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لئے میری دلی مبارکبادقبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان، سربیا کے ساتھ اپنے تاریخی او ر وقت کی کسوٹی پر کھرےاترنے والے رشتوں کی قدر کرتا ہے۔ ہمارے باہمی رشتے ،آپسی دلچسپی کے اہم امور پر ایک دوسرے کے ساتھ یقین اور تعاون کی علامت ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اپنے رشتوں میں مکمل گنجائش اور طاقت کو سمجھیں گے جس کی بڑی حوصلہ افزائی آپ کے حالیہ ہندستان کے دورے کےموقع پر ہوئی تھی۔
عزت مآب صدر مجھے آج موقع ملا ہےکہ میں آپ کی اچھی صحت اورسربیا کے دوست عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنی بہترین خواہشات اور نیک تمنائیں پیش کروں۔