14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے جناب اوم پوری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

The President of India has expressed grief over the demise of Mr. Om Puri
Urdu News

نئی دہلی، 07 جنوری 2017؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے جناب اوم پوری کے بیٹے جناب اشان پوری کو بھیجے ایک پیغام میں کہا، “میں آپ کے والد جناب اوم پوری کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت غم زدہ ہوں۔

جناب اوم پوری ایک مشہور اور تجربہ کار اداکار تھے جنہوں نے اپنے شاندار سنیمائی مہارت اور کردار سے دنیا بھر کے لوگوں کو تفریح فراہم کی۔ ہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کے لئے سال 1990 میں ‘پدم شری’ سمیت بے حساب ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جناب اوم پوری کے انتقال سے ہندوستانی فلم صنعت نے ایک انتہائی باصلاحیت اور مقبول اداکار کو کھو دیا ہے، جنہوں نے بے شمار فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ انہیں ہمیشہ ان کے طاقتور اور کثیر جہت اداکاری کے لئے یاد کیا جائے گا جو فلموں میں ادا کی گئی اپنی کردار سے اپنے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے۔ ان کی المناک موت سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے بھرنا مشکل ہوگا۔

میری دلی ہمدردی قبول کریں اور انہیں اپنے خاندان کے تمام اراکین کو منتقل کریں۔ میں خدا سے آپ کے خاندان اور آپ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت فراہم کرنے کی دعا کرتا ہوں۔ “

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More