نئیدہلی؛ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے رکشا بندھن کے موقعے پر دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے :
’رکشا بندھن کے مقدس موقعے پر، میں ہندوستان اور بیرونی ممالک میں رہنے والے سبھی اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے منفرد رشتے کا تہوار ہے۔ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار، محبت اور باہمی اعتماد کی ایک علامت ہے۔ خدا کرے، یہ تہوار کی بھائیوں کے احساسات کو مزید قوت دے اور ہمیں خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کے تحفظ اور وقار کے تئیں عالمی احترام کے ذریعہ متعین کردہ معاشرے میں رہنے کی حوصلہ افزائی کرے۔‘