نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون میں آج (31 اکتوبر 2020) کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ اور راشٹرپتی بھون کے افسران نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایک تصویر کے سامنے گلہائے عقیدت نذر کیے۔
اس سے پہلے صبح صدر جمہوریہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئی دلی کے سردار پٹیل چوک گیے ۔