نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ہند آنجہانی ڈاکٹر شنکر دیال شرما کو ان کی یوم پیدائش پر راشٹرپتی بھون میں آج گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شنکر دیال شرما کے اہل خانہ ، راشٹرپتی بھون کے افسران اور حکام نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
