9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے ہارن بل فیسٹول اور ناگالینڈ ریاست کے یوم قیام سے متعلق تقریبات کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،یکم /دسمبر۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (یکم دسمبر 2017) کساما میں ہارن بل فیسٹول اور ناگالینڈ ریاست کے یوم قیام کے موقع پر منعقد تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہارن بل فیسٹول موسیقی، رقص اور فوڈ کی شکل میں گزرتے سالوں میں محفوظ ناگا کی مالامال ثقافت اور روایتوں کی ایک مکمل نمائش ہے۔ کساما میں ہارن بل فیسٹول اور انٹرنیشنل میوزک فیسٹول ناگا سماج کے تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی ناگالینڈ کے لئے حصولیابیاں اور مشکلات دونوں لے کر کے آئی ہے۔ ریاست کے عوام کو متعدد آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی صلاحیت اور شعور اور ان کی اچھائی بہت زیادہ نمایاں رہی ہے۔ آج ناگالینڈ تاریخ رقم کرنے کے دہانے پر ہے۔ شورش زدگی کے برسوں بعد آج ایک امید بندھی ہے۔ ریاست کے عوام، سول سوسائٹی کے اداروں اور تمام شراکت داروں کے تعاون سے یہاں امن کے قیام کے لئے ایک موقع میسر ہوا ہے۔ انھوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ جلد ہی ایک حتمی سمجھوتے پر پہنچا جاسکے گا۔ ایک ایسا سمجھوتہ جو سبھی کے لئے مناسب ہو اور جو تمام لوگوں کے توقعات اور ان کی امنگوں کی تکمیل کرتا ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ناگالینڈ کے نوجوان ملک کے لئے باعث فخر ہیں۔ یہ نوجوان ڈاکٹر ٹی۔ اے او کے حقیقی وارث ہیں۔ ٹی۔ اے او ڈاکٹر اور کھلاڑی تھے، جو کہ آزادی کے بعد ہماری قومی فٹبال کے پہلے کپتان تھے۔ انھوں نے 1948 میں لندن اولمپک میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ناگالینڈ کے نوجوان بقیہ بھارت کے لئے رول ماڈل ہیں۔ اس ریاست کی ایک نامور بیٹی ٹیم ستلا اِمسونگ نے وارانسی میں گنگا ندی کے گھاٹوں کی صفائی میں اپنی غیرمعمولی خدمات دے کر قوم کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ ایک دوسری ناگا لڑکی چیویلو تھیلے دہلی پولیس کے پولیس آفیسرز کے بیچ میں اُسے بہترین ٹرینی کمانڈو قرار دیا گیا۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے ناگا کے اپنے سپاہیوں اور افسران پر بیحد فخر ہے۔ وہ ہمارے بہترین سپاہیوں میں سے ہیں۔ انھوں نے ملک کے لئے اپنی عظیم خدمات دی ہیں۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ ناگالینڈ کے پاس دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔ اس ریاست کی قوت اس کے نامیاتی زرعی پیداوار، پھولوں اور پھلوں میں مضمر ہے۔ ناگالینڈ کے پاس نادر طبی پلانٹ ہیں جن سے ملازمتوں کی پیداوار اور معیشت کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے اور میں مقامی طور پر کنگ چلّی نامی ‘ناگا جلوکیا’ کا تذکرہ کرنا بھول نہیں سکتا، یہ دنیا کی تیز ترین کالی مرچ ہے۔ ناگالینڈ کے اندر ایک پرکشش سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت ہے، جو وراثت، ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا ملک تجارت، تعلیم اور ثقافت جیسے متعدد شعبوں میں لمبی چھلانگ لگا رہا ہے۔ ہم دنیا کی تیز رفتار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہیں۔ اسی طرح سے ہم ایک ایسے ملک ہیں جہاں تنوع پایا جاتا ہے۔ ہمارے لسانی، نسلی، مذہبی اور جغرافیائی تضادات بھارت کو ایک خصوصی ملک بناتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ بھارتی ہونا ایک پرجوش موقع ہے اور اسی طرح سے ایک ناگا ہونا ایک پرجوش موقع ہے۔ ناگالینڈ اور شمال مشرق بھارت کی تاریخ میں ایک مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ناگالینڈ کی ترقی کے بغیر بھارت کی ترقی ادھوری ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More