15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے 11 ویں قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات میں ورچوئل طریقہ سے شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی،  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  نے آج (25 جنوری، 2021)  11ویں قومی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ورچوئل طریقہ سے شرکت کی، جس کا انعقادالیکشن کمیشن آف انڈیا کےذریعہ کیاگیا۔ اس موقعہ پر صدر جمہوریہ نے سال 2020-21 کیلئے قومی ایوارڈ بھی تقسیم کیے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے  ویب ریڈیو  -ہیلو ووٹرس کا آغاز بھی کیا، جو کہ ایک آن لائن ڈیجیٹل ریڈیو سروس ہے۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی یوم رائے دہندگان کے موقعہ پر میں اس بات کے یاددہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہمیں ہمیشہ اس بیش قیمت حق رائے دہی کا احترام کرنا چاہیے۔ رائے دینے کا حق کوئی معمولی حق نہیں ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں نے اس کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی ہمارے آئین نے  قابلیت، مذہب، نسل، ذات پات کا بھید بھاؤ کئے بغیر سبھی شہریوں کو مساوی حق رائے دہی دیا ہے۔ اس کے لئے ہم اپنے آئین کے معماروں کے مقروض ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  حق رائے دہی کو  سب سے زیادہ اہم سمجھتے تھے۔ اس لئے  ہم سبھی کی اور خصوصی طور پر  پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے ہمارے نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ  پورے خلوص کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور  دوسروں کو بھی  ایسا کرنے کی تحریک دیں۔

بہار، جموں و کشمیر اور لداخ میں گزشتہ سال کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  کامیابی کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے انتخابات کرانے  کے لئے  الیکشن کمیشن آف انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا  کہ ہماری جمہوریت کی  یہ ایک غیر معمولی  کامیابی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن نے  اچھے طریقے سے سبھی کی شمولیت کے ساتھ  اور محفوظ الیکشن  کرانے کے لئے  وقت پر کئی اختراعی اقدامات کئے۔

قوم یوم رائے دہندگان  الیکشن کمیشن آف انڈیا کے  یوم تاسیس یعنی 25 جنوری 1950 کی یادگار کے طور پر 2011 سے ہر سال پورے ملک میں 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات کا مقصد  خصوصی طور پر نئے رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنا، رجسٹریشن کی سہولت  فراہم کرانا اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ملک کے رائے دہندگان کے لئے وقف اس دن  انتخابی عمل میں  شرکت کو فروغ دینے اور  رائے دہندگان کے درمیان بیداری پھیلانے کا کام کیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More