نئی دہلی ، مئی؛ صدر جمہوریہ ہند نے برطانیہ کی ملکہ عزت مآب الزبتھ دوئم کو خط لکھ کر مانچسٹر میں دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کی۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں مانچسٹر میں دہشت گردانہ حملے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ بھارت، اس گھناؤنے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں برطانیہ کے عوام اور اس کی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ حملہ محض برطانیہ اور اس کے عوام کے خلاف نہیں ہے۔ یہ حملہ انسانیت اور اُن اقدار کے خلاف ہے، جن کے لیے ہم سب جیتے ہیں۔ بار بار کیے جانے والے یہ دہشت گرد حملے ہمیں ایک بار پھر یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں تیزی سے کام لینا چاہیے۔
بھارت، برطانیہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیطانی طاقتوں کو ہرانے کا عہد بند ہے۔
بھار ت کے عوام اُن لوگوں کے لیے جن کی جانیں تلف ہوئی ہیں، تعزیت میں شامل ہیں۔ ہماری دعائیں زخمیوں کے لیے بھی ہیں۔ میں دعاگو ہوں کہ یہ لوگ جلد صحت یاب ہوں۔