نئی دہلی۔؍جون۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ آئس لینڈ کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے مبارک موقع پر اپنی طرف سے مبارکباد پیش کی ہے۔ آئس لینڈ کے صدر عالی جناب گونی دا جوننسن کو ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ حکومت ہند ، عوام اور اپنی طرف سے آئس لینڈ کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آپ کے قومی دن کے موقع پر آئس لینڈ کے عوام اور آپ کو مبارکباد پیش کرنے میں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کےد رمیان روایتی پُرجوش اور دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مشترکہ قدروں اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں اور مجھے بھروسہ ہے کہ ہماری دونوں حکومتیں آنے والے سالوں میں مل کر کام کریں گی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کے آپسی مفاد کو فائدہ پہنچے گا۔ میں اس موقع پر اپنی طرف سے آپ کی اچھی صحت اور جمہوریہ آئس لینڈ کے عوام کی ترقی ، امن اور خوشحالی کے لئے مسلسل نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔