نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نےہر سال 24 مارچ کو منائے جانے والے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے :
‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 1882 میں تپ دِق مرض (ٹی بی) کے بیکٹیریا کی تلاش کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ کوچ کی یاد میں ہر سال 24 مارچ کو ‘ تپ دِق کے عالمی دن ’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس سال تپ دِق عالمی مرض کا موضوع ہے ‘‘اِٹس ٹائم’’(یہی وقت ہے) ہے۔ اس موضوع کے مطابق، ہندوستان نے عالمی اہداف سے پانچ سال قبل 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کے اپنے عہد اور ارادے کا اعادہ کیا ہے۔ اِس وقت یہ کافی مشکل ہے پھر بھی، اس مرض کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو دیکھتے ہوئے، اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
میں، تمام شرکا ءسے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تپ دِق کے مرض سے آزاد، ہندوستان بنانے کے لیے مل کر کام کریں، آیئے، اس مقصدکے حصول کے لیے کام میں مصروف عمل ہوجائیں۔