19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کا لکھنؤ میں واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج لکھنؤ میں واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکریونیورسٹی کے ساتویں کنووکیشن میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے یونیورسٹی احاطہ میں امبیڈکر بھون کا افتتا ح بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ملک میں ہونے والی تیز رفتار ترقی پر اظہار اطمینان کیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مخصوص سماجی اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اوراسی کےساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں بھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب ملک ترقی کرتا ہے تو ملک کا ہر شہری ا س سے مستفید ہوتا ہے اور اس کی نجی ترقی کے لئے اسے مواقع ملتے ہیں۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ صنعت کار بنیں، ملازمت پیدا کرنے والے بنیں نہ کہ محض ملازمت چاہنے والے۔ صدر جمہوریہ نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کا جو کوئی بھی گوشہ اختیار کریں اس میں حقیقی کامیابی کے حصول کے لئے وہ اخلاقیات اور اصولوں کے راستے کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کے معاملے پر بحث کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی اور اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہوسکتا ۔ اس کی دلیل میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ موزونیت کا اطلاق علم طبیعات پر ہوتا ہے نہ کہ اخلاقیات پر۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی نے سماجی تشویشات کو اجاگر کرنے اور محروم لوگوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔ اس یونیورسٹی نے جس کے گھر میں ایک ہی بچی ہے، اسے ریزرویشن فراہم کیا اور اسی کے ساتھ سنگین بیماریوں سے دوچار طلبا کو بھی ریزرویشن فراہم کیا۔ اس یونیورسٹی نے اپنے اطراف میں واقع گاؤ ں کو اپنایا اور وہا ں کی مقامی برادری کے ساتھ مل کر تعلیم اور ترقی پر کام کیا اور مقامی لوگوں کو یونیورسٹی کے انوویٹرس کلب سےجوڑا۔ صدر جمہوریہ نے ان کوششوں کی ستائش کی اور انہیں طلبا کی حساسیت اور ان میں ذمہ داری کے احساس کی ایک مثال قرار دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More