17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کل کووڈ ۔19 رسپانس کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں گورنروں، لفٹننٹ گوروں اور منتظمین سے بات چیت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈوکے ساتھ کووڈ۔19 کے پھیلنے سے پیدا شدہ بحران کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئےمرکزی اور ریاستی طرح کوششوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کل راشٹرپتی بھون سےتمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں، لیفٹننٹ گورنروں اور منتظیمن  کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں گورنروں / لفٹننٹ گورنروں اور منظیمین کے ساتھ اس طرح کی یہ دوسری ویڈیو کانفرنس ہوگی۔ 27 مارچ 2020 کو منعقدہ پہلی ویڈیو کانفرنس میں 14 گورنروں اور دلی کے لیفٹننٹ گورنر نے اپنے علاقوں کے تجربات سے واقف کرایا تھا۔بقیہ گورنر/ لفٹننٹ گورنر اور منتظمین کل اپنے تجربات سے واقف کرائیں گے۔

اس کانفرنس ایجنڈا ہوگا، ریاستوں میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال، کمزور طبقات پر خصوصی توجہ کے ساتھ ریڈ کراس کا رول اورنوول کورونا وائرس کے  پھیلنے کو روکنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں تعاون کے سلسلے میں سول سوسائٹی/ رضا کار تنظیموں/ نجی شعبے کا رول ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More