16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کل یوم آزادی 2017 کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی اگست صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب رام ناتھ كووند 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر کل (14 اگست، 2017) قوم سے خطاب کریں گے۔ صدر جمہوریہ کا خطاب شام 7 بجے سے نشر ہوگا ۔ اسے آل انڈیا ریڈیو کے تمام مراکز نشر کریں گے۔ دوردرشن کے تمام چینل ہندی اور انگریزی میں اسے نشر کریں گے۔ دوردرشن سے خطاب کے ہندی اور انگریزی میں نشر ہونے کے بعد دوردرشن کے علاقائی چینل اسے علاقائی زبانوں میں بھی نشر کریں گے۔ آل انڈیا ریڈیو سے علاقائی زبانوں میں صدر جمہوریہ کا خطاب رات 8 بجے سے سنا جا سکے گا۔ اسے تمام علاقائی چینل نشر کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More