12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کی عید الفطر کی ماقبل شام مبارک باد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الفطر کی ماقبل شام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔

رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس تہوار اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم کووڈ-19 کی اس وبا سے نمٹنے کے لئے سبھی ضابطوں اور رہنما ہدایات پر عمل کریں گے اور سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More