نئی دلّی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گزشتہ روز کو شملہ میں ہماچل پردیش حکومت کی جانب سے دیئے گئے ایک شہری استقبالیہ سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ملک میں ثقافتی ، سیاحتی اور روایتی روحانی مرکز کے طور پر ہماچل پردیش کی اہمیت کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات پرمسرت کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت نے ریاستی میں سیاحتی مواقع بڑھانے کے لئے ’’ نئی راہیں ، نئی منزلیں ‘‘ نامی اسکیم کا افتتاح کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لئے ’ سودیش درشن پروگرام ’ کے تحت دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے ہماچل پردیش کے میجر سوم ناتھ شرما اور کیپٹن وکرم بترہ جنہیں بعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا کی ، کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش بہادر ،جنگی ہیرو کی سر زمین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غالباً اس ریاست کے ہر گاؤں نے مسلح افواج میں تعاون دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سابق فوجیوں کی تعداد کا تخمینہ 1,10,000 لگایا گیا ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے خواندگی اور تعلیم ، خواتین کو با اختیار بنانے کی صورت حال، صفائی ستھرائی ، دیہی بنیادی ڈھانچہ ، سماجی اشارئیے، باغ بانی ، پن بجلی ، اوردیگر شعبوں میں ہماچل پردیش کی کامیابی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ہمالیائی خطے کی دیگر ریاستوں کے لئے ایک ترقیاتی نمونہ پیش کیا ہے ۔
