15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند 28 اور 29 اپریل کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؍ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 28 اور29 اپریل 2018ءکو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔

صدر جمہوریہ 28اپریل 2018ء کوڈاکٹر ہری سنگھ گوروشو ودیالیہ ساگر کے 27ویں جلسئہ تقسیم اسناد میں موجود ہوں گے۔وہ ساگر میں ست گرو کبیر کے 620ویں پرگٹوتسو کے موقع منعقد کئے جانے والے ست گرو کبیر صاحب مہوتسو میں بھی شرکت کریں گے۔

صدرجمہوریہ ہند 29 اپریل 2018ء کو گنا میں مدھیہ پردیش  حکومت کے ذریعے منعقد کئے جانے والے ’اسنگٹھت شرمک سمیلن‘ میں بھی شرکت کریں گے۔ نئی دہلی واپس لوٹنے سے پہلے وہ گنا میں حکومت مدھیہ پردیش کے منی اسمارٹ سٹی مشن سے متعلق تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More