15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ 19 مارچ کو اختراع اور انٹر پرینیورشپ کے میلے کا راشٹرپتی بھون میں افتتاح کریں گے

Urdu News

نئیدہلی۔؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اختراع اور انٹر پرینیورشپ سے متعلق میلے کا افتتاح کریں گے اور 19 مارچ 2018 کو راشٹرپتی بھون میں پائیدار ٹیکنالوجی اور اداروں کے لیے تحقیق اور اقدامات سے متعلق سوسائٹی کے ذریعہ قائم کردہ گاندھین ینگ ٹیکنالوجیکل انوویشن ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

اختراع اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق میلہ اختراع کی نشاندہی، احترام ، اس کی نمائش اور اسے انعام عطا کرنے کا ایک اقدام ہے اور اختراع کرنے والوں کے لیے معاون ماحولیاتی نظام پیدا کرتا ہے۔ اس کا انعقاد حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن ، انڈیا کے اشتراک سے راشٹرپتی بھون کی جانب سے 19 سے 23 مارچ تک کیا جا رہا ہے۔  اختراع اور انٹرپرینیورشپ میلے کا مقصد ممکنہ باصلاحیت شراکت داروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے اختراع کنندگان کو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں ان کے امکانات کو بہتر کرنے اور ان کے تصورات کو قابل عمل پروجیکٹوں میں تبدیل کرنے میں مدد مل سکے۔ اس سے سماج میں بڑے پیمانے پر بہتری آئے گی۔ اس سے بنیادی سطح پر طلبا کے تصورات اور دیگر ٹکنالوجی سے پیدا ہونے والی اختراعات کے ذریعہ سماجی بہتری کے لیے اختراعات کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے تصورات کا تبادلہ کرنے کی غرض سے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں اختراع کنندگان کے درمیان رابطہ اور سیکھنے کے عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان اختراعات سے زراعت ، دیہی ترقیات، صفائی ستھرائی، صحت خواتین اور بچوں کی ترقی، بایو ٹیکنالوجی اور ادویات پر اثرات مرتب ہوں گے۔

اختراع اور انٹرپرینیورشپ میلہ میں ’’ان ریزیڈنس‘ پروگرام شامل ہے جس میں اختراع کرنے والے دس اسکالر پریزیڈنٹ اسٹیٹ میقیام کریں گے اور انہیں مشورہ دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More