نئی دہلی، اپریل 2017، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا باز آبادکاری کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی ہماری عادت کا ایک حصہ ہونا چاہیے۔ آج نئی دہلی میں اپنی وزارت کے ذریعہ منائے گئے سووچھتا پکھواڑہ کی تکمیل پر ایک کتابچے کا اجرا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں باپو کے سووچھ بھارت کے خواب کی تکمیل کرنی ہے تب ہم میں سے ہر شخص کو صفائی ستھرائی کے تئیں حساس ہونا پڑے گا۔ صفا ستھرے ہندوستان کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے تعلق سے ہماری عادتوں میں تبدیلی کا طویل مدتی فائدہ ہوگا جس سے افراد ، سماج اور ملک بھی بحیثیت مجموعی مستفید ہوگا۔ محترمہ اوما بھارتی نے بتایا کہ ان کی وزارت کے ذریعہ 16 مارچ سے 31 مارچ 2017 تک منائے گئے سووچھتا پکھواڑے کے دوران پورے ملک میں تقریباً 100 اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس پندرہ دن کے دوران دفتروں کے احاطوں کی ریگولر صفائی مہم کے علاوہ شرمدان ، پیٹنگ مقابلوں اور مواصلات اور پرنٹ نیز سوشل میڈیا کے ذریعہ مواصلات اور اطلاعات کے سہارے آبی ذخائر کی صفائی ستھرائی کے تئیں عوامی بیداری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
اس موقع پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایر اور آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا باز آباد کاری کی مرکزی وزارت کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔
9 comments