نئی دہلی، ۔حکومت نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ صفدر جنگ اسپتال میں کھیل کود کے دوران آنے والے زخموں کے علاج کا مرکز (ایس آئی سی) ایک خود کفیل شعبے کے طورپر کام کرے گا ، جس میں کھیل کود کے دوران آنے والے زخموں کے علاج کے لئے ذیلی اور خصوصی خدمات فراہم کی جائیں گی۔یہ مرکز اعلیٰ قسم کی آرتھو اسکوپک سرجری کا کام انجام دیتا ہے، جس میں تمام جوڑوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ شعبہ گھٹنے کی ہڈیوں کو جوڑنے، کاندھوں کے علاج،ٹخنے کی ہڈی کا علاج، کوہنی کے علاج اور اسی طرح مختلف ہڈیوں کے علاج معالجے کی خدمات انجام دیتا ہے۔