15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعتی کارکنان کے لئے صارفین قیمت عدداشاریہ (سی پی آئی ۔ آئی ڈبلیو۔۔نومبر2017)

Urdu News

نئی دہلی ،یکم جنوری : ماہ نومبر ،2017کے لئے کل ہند سی پی آئی ۔ آئی ڈبلیو،ایک عددبڑھ کر 288،تک پہنچ گیا ۔ ایک مہینے کی فیصد کے لحاظ سے جو تبدیلی واقع ہوئی ہے وہ تبدیلی ماہ اکتوبر 2017کے دوران مثبت 0.35فیصد تھی اور ماہ نومبر میں جو تبدیلی واقع ہوئی ہے گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں منفی 0.36فیصد رہی ۔

          رواں عدد اشاریئے میں سب سے زیادہ اضافے کا دباؤ، خوراک کے گروپ میں دیکھا گیاجن میں مجموعی تبدیلی کے لحاظ سے 1.10فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔ اشیأ کے لحاظ سے گیہوں کا آٹا، انڈے ( مرغی کے ) ، بکری کا دودھ ، دودھ ( گائے کا) ،پیاز ، املی ،کریلا ،بندگوبھی ، گاجر، ناریل ، آلو، ٹماٹر، کوکنگ گیس ، برقی واجبات ، جلانے کا ایندھن والی لکڑی ، مٹی کا تیل ، پرائیویٹ ٹیوشن فیس ، پیٹرول ، نائی کی اجرت وغیرہ عدد اشارئے میں اضافے کے باعث رہے ۔تاہم یہ اضافہ ارہرکی دال ، چنے کی دال ، مسور کی دال ، اڑد کی دال ، مونگ پھلی کا تیل ، تازی مچھلی ، پولٹری (چکن ) ،ہری مرچ ، لہسن ، ادرک ، بیگن ، پھول گوبھی ، فرینچ بین ، ہرے دھنیے کی پتیاں ، میتھی، پالگ ، مولی ، سیب ، کیلا وغیرہ کی قیمتوں میں واقع ہوئی تخفیف نے  اس دباؤ کو قدرے کم کردیا۔

          ماہ نومبر 2017کے لئے ماہانہ سی پی آئی ۔ آئی ڈبلیو،سال بہ سال افراط زرکے لحاظ سے 3.97فیصد رہاجب کہ گذشتہ برس یہ افراط زر3.24فیصد رہاتھااور گذشتہ برس کے اسی مہینے کی مدت کے دوران 2.59فیصد رہاتھا۔ اسی طریقے سے خوراک افراط زر، گزشتہ مہینے کے معاملے میں جو کہ 2.26فیصد تھا، 3.91فیصد اور گذشتہ برس کے اسی  مہینے کی  مدت کےمقابلے میں 1.66فیصد رہا۔

          مرکز کی سطح پر گریڈیہہ میں سب سے زیادہ یعنی 7نکات کا اضافہ درج کیاگیاجب کہ سالیم اور پڈوچیری میں دونوں جگہ 6پوائنٹ ، راؤرکیلا، شعلہ پور، مرکرااور غازی آباد میں ہر جگہ پانچ پوائنٹ رہا۔ وہ مقامات جہاں چارپوائنٹ کا اضافہ درج کیاگیاوہ پانچ مراکز ہیں ۔

          ماہ دسمبر ،2017کے لئے سی پی آئی ۔آئی ڈبلیوکا اجرأ، 31جنوری ، 2018کو عمل میں آئے گااور یہ دفتری ویب سائٹ درج ذیل پردستیاب ہوگا۔www.labourbureaunew.gov.in.

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More