18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنعتی کارکنوں (سی پی آئی –آئی ڈبلیو) کے لئے اپریل 2019 کا صارفین کی قیمتوں کا عدداشاریہ

Urdu News

نئیدہلییکم جون۔اپریل 2019  کے لئے کل ہندسی پی آئی –آئی ڈبلیو  میں  تین پوائنٹس  تک کا اضافہ ہوا اور یہ 312(تین سو بارہ ) پر بندہوا۔فیصد میں ایک  مہینے کی تبدیلی   پر اس  میں مارچ  2019سے  اپریل  2019  کے درمیان ( مثبت  ) 0.97فیصد کااضافہ ہوا ۔ جبکہ   پچھلے سال کےاسی عرصے    کے دوران  (مثبت )  0.35  فیصد کا اضافہ  ہوا تھا۔

          حالیہ انڈیکس  میں اوپر کی طرف یہ زیادہ سے زیادہ دباؤ  ،  مجموعی  تبدیلی  میں  خوراک کے گروپ   کی  (مثبت )  2.26فیصد پوائنٹس  کی وجہ سے ہوا ہے ۔ اشیا کی سطح  پر ارہر کی دال ،تازہ مچھلی ،بکرے کا گوشت ،  پولٹری (مرغ )، تازہ دودھ ، ہری  مرچ ، لہسن ،ادرک ، پیاز ، سیب ، کیلا،  لیمو ،  بینگن، بندگوبھی،  گاجر ،پھول  گوبھی،  فرنچ  بین ،  ہرادھنیا،  بھنڈی ،  میتھی  ، پالک ، مٹر ،آلو ، مولی ، ٹماٹر ،ترئی ،  بجلی کی شرحیں ،سجاوٹی شیشے وغیرہ   ،  انڈیکس  میں  اضافے کی وجہ ہیں ۔البتہ  اس  اضافے میں کمی  انڈوں   (مرغی )  ،  املی  ، کریلے ،پرول ، کھیرے  ،خربوزے ، آم  ( پختہ ) پھولوں  /  پھولوں  کے ہاروں  وغیرہ کی وجہ سے ہوئی  ۔ جس سے انڈیکس  میں  نیچے کی طرف دباؤ رہا ۔

          سی پی آئی –آئی ڈبلیو  پر مبنی سال بہ سال افراط زر اپریل  2019  میں 8.33فیصد رہی،  جبکہ اس سے پچھلے مہینے یہ  7.67فیصدتھا اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران یہ 3.97فیصد تھی۔اسی طرح  خوراک کی افراط زر پچھلے  مہینے کی (مثبت ) 3.96 فیصد کے مقابلے (مثبت ) 4.92فیصد رہی  اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران یہ (مثبت ) 1.33فیصد تھی۔

          راؤڑکیلا ،ہاوڑہ اورسلی گوڑی کی مرکزی سطح  پر   زیادہ سے زیادہ سات سات پوائنٹس کا اضافہ   ہوا ۔اس  کے بعدمیسور، مونگیر- جمال پوراوروارانسی  میں  ہرایک میں چھ چھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اس کے علاوہ  آٹھ مراکز میں پانچ  پانچ پوائنٹس ، آٹھ مراکز میں چار چارپوائنٹس   15  مراکز میں تین  تین پوائنٹس  ،23  مراکز میں دو دو پوائنٹس  اور دس مراکز  میں ایک ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ باقی آٹھ مراکز کے انڈیکس  میں  کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

          35  مرکزوں کے  انڈیکس  کل ہند انڈیکس سے اوپر ہیں اور 43  مراکز کے  انڈیکس  قومی  اوسط سے نیچےہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More